• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی،صباح نیوز) ترجمان دفتر خارجہ محمد نفیس زکریا نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 20 سے 25 دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں جو سی پیک کے خلاف کام کررہے تھے اور ان کا پارا چنار حملے میں بھی ملوث ہونے کا شبہ ہے،انہوں نے کہا کہ  مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد کو بھارتی افواج کی جانب سے طاقت کے زور پر روکا جارہا ہے،عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے،  ،افغانستان میں امن وامان کی ابتر صورتحال اور دہشتگردی افغانستان کی اندرونی صورتحال کی وجہ سے ہے،دہشتگرد عناصر افغانستان میں موجود ہیں ، نشاندہی کے باوجود افغان حکومت کی جانب سے کوئی کارروئی نہیں کی گئی،اڑی حملے کے الزام میں گرفتار مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے بچے  بے گناہ اور کم عمر  ہیں، اس حوالے سےبھارتی حکام سے رابطے میں ہیں،افغان حکومت کی جانب سے الزام تراشیوں کے ذریعے ناکامی کو چھپانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، انہیں اپنا گھر درست کرنا ہوگا،،سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں گرفتار پاکستانیوں کے معاملے سے پوری طرح آگاہ ہیں، وزیراعظم نوازشریف دعوت نامہ ملنے پر ورلڈ اکنامک فورم میں گئے دعوت نامہ دفترخارجہ کی ویب سائیٹ پر موجود ہے جسے تصدیق کرنی ہے وہاں سے کرلے۔اپنی ہفتہ وار میڈیابریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہاکہ گلگت بلتستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں جو سی پیک کے خلاف کام کررہے تھے اور ان کا پارا چنار حملے میں بھی ملوث ہونے کا شبہ ہے۔
تازہ ترین