• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی کی بعض سڑکیں تالاب بن گئیں

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) جمعرات کو راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے باعث شہر اور کینٹ کی بعض سڑکیں تالاب بن گئیں ، صبح سکول جانے اور چھٹی کے اوقات میں تیز بارش کی وجہ سے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،گذشتہ روز راولپنڈی میں دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی جس سے جہلم روڈ ،راول روڈ ،نیومورگاہ روڈ ، کوٹھہ کلاں روڈ، ٹنچ بھاٹہ روڈ ، پیپلز کالونی ،رحیم آباد پل کے نیچے سڑک پر ، ڈھوک چراغدین وغیرہ کی روڈز اور اندرونی محلوں کی گلیوں میں پانی بہتا رہا ، کینٹ کی اندرونی آبادیوں کی نالیوں کی مناسب صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پانی نالیوں کے باہر بہتا رہا ، شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر نالیوں وغیرہ کی مناسب صفائی کی جائے تو گلیوں اور سڑکوں پر پانی نہیں آئے گا ، جہلم روڈ سے منسلک نالے گندگی سے چوک ہونے کی وجہ سے ذرا سا تیز بارش ہونے کی وجہ سے پانی سڑک پر پھیل جاتا ہے ،شہریوں نے ذمہ دار حکام سے کہا ہے نالوں اور نالیوں کی مناسب صفائی کر دی جائے تو پھر زیادہ سے زیادہ پانی بھی نالیوں میں ہی جائے گا اور وہ سڑکوں پر نہیں آئے گا۔
تازہ ترین