وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک شخص کی ذہنی حالت پرصرف افسوس ہی کیاجاسکتا ہے، عمران خان کی حالت مایوس اور مسترد شخص کی ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت میں ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پر پہلے الزام لگایا اور پھر مریم نواز پر الزام لگایا اور ا ب عمران خان اسحاق ڈار سے لڑ رہے ہیں، اسحاق ڈار کی قابلیت کی تعریف پوری دنیا کررہی ہے۔اپوزیشن اسحاق ڈارسےخوف زدہ ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کل آپ نے پارلیمنٹ کے اندر اور ارکان پارلیمنٹ پر حملہ کیا۔تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کےوڈیوشواہدموجودہیں
اس موقع پر طارق فضل چودھر ی نے کہا کہ عمران خان کیس کی ابتدامیں لگائےگئےالزامات سےہی پھرگئے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف وزیراعظم کی ذات کونقصان پہنچاناچاہتےہیں۔