عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ باہر کی تلخی قومی اسمبلی کے اندر پہنچ گئی ہے، وہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والے جھگڑے کے حوالے سے تبصرہ کر رہے تھے۔
عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ جب حکومت مسلسل جھوٹ بولے گی تو فرسٹریشن میں یہی کچھ ہوتا ہے۔
بیرسٹر شاہنواز رانجھا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس عمل سے سیاست میں آنے والی انتہا پسندی کی عکاسی ہوئی ہے، پارلیمنٹ کی راہداریوں میں گزشتہ روز کےواقعے پہ کیا بحث ہوئی بتا رہے ہیں۔