• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Sahiwal Coal Power Plant Connected To The National Grid
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے 1320 میگا واٹ ساہیوال کول پاور پلانٹ نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا، یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مکمل کیا گیا ہے۔

ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق پاور پلانٹ کا پہلا یونٹ 660 میگاواٹ بجلی رواں سال مئی میں شروع کر دے گا جبکہ پلانٹ مکمل طور پر جون میں 1320 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔

ترجمان کے مطابق پلانٹ کو منسلک کرنے کے لیے ایک ہفتہ تک لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں لوڈ مینجمنٹ کرنا پڑی، تاہم اب ٹرانسمیشن لائن کی بحالی سے جبری لوڈ شیڈنگ ختم کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین