• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ کرپشن کیس، نت نئی کہانیاں، 23ارب روپیہ خرچ ہوا کہیں نظر نہیں آتا

کراچی (ٹی وی رپورٹ )لاڑکانہ کرپشن کیس  میں ، نت نئی کہانیاں  سامنے آ رہی ہیں ، 23ارب خرچ کا دعویٰ ، شہر دیکھ کر لگتا ہے 23روپے بھی خرچ نہ ہوئے ، کراچی میں 3942 افراد ایچ آئی وی جبکہ 69 ایڈز کے مریض ہیں کراچی میں ایچ آئی وی کے بڑھتے ہوئے کیسز پر سندھ حکومت خاموش  ہے،پارلیمنٹ میں ہاتھا پائی ، گالیاں ، عوام کے مستقبل کا فیصلہ کیا ایسے لوگ کریں گے …؟پاکستان اسٹاک ایکسچینج ترقی کی منازل میں ہے  انویسٹرز  مارجن سے نہ کھیلیں ،پاکستان فلم انڈسٹری ناں صرف کام سکھاتی بلکہ آپ کو مقبولیت اور پیسہ بھی دیتی ہے ، ان خیالات کا اظہار  زاہد نقوی،حرا ترین ،علی سفینہ ،ہما امیر شاہ اور عبداللہ سلطان نے  ’’جیو پاکستان ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ناظرین کے لئے بھرپور دلچسپیاں لئے جیو نیوز کا مقبول مارننگ شو ’’جیو پاکستان ‘‘ مقبولیت کی بلندیوںمیں کئی قدم آگے جاچکا ہے ، پروگرامز کے آغاز میں گفتگو کرتے ہوئے ہما امیر شاہ اور عبداللہ سلطان نے واٹس ایپس کے حوالے سے ناظرین کو معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ واٹس ایپ نے ایک نیا رول بنایا ہے جہاں کوئی بھی اگر اسکرین شاٹ لے گا تصویر ، چیٹ وغیرہ کی تووہ نوٹیفکیشن بندے کو پہنچ جائے گا آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ کے ٹیکسٹ کی کسی نے تصویر لی ہے اور اسنیپ چیٹ میں یہ فیچر پہلے سے موجود ہے اس لئے لوگ اسنیپ چیٹ کا ذیادہ استعمال کرتے ہیں کوئی ایسی بات کرنے کے لئے جس کا وہ چاہتے ہیں کہ ریکارڈ نہ رہے کیونکہ اس پر پیغام آجاتا ہے جبکہ کوئی  اسکرین شاٹ لیتا ہے۔عوام میں پسند کیا جانے والا مقبول ترین سیگمنٹ ’’پروگریسیو پاکستان ‘‘مقبولیت کی جانب گامزن ہے ، پروگرا م کی میزبان ہما امیر شاہ کا اس حوالے سے کہنا تھااس میں ہم پاکستان کو مثبت جانب لے جانے والوں کو سامنے لاتے ہیں ، کھیلوں میں خواتین کا حصہ بڑھتا جارہا ہے ، خواتین ہمیشہ ہی لوگوں کے لئے مثال بنی ہیں ۔ انہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں ایسے ایسے مثالی کارنامے انجام دیئے ہیں کہ ہمیں ان پر فخر بھی ہے اور دوسروں کے لئے مثال بھی ہیں ۔خواتین کو کام کرنے میں یقینا ً مشکلات کا سامنا ہے لیکن جنہیں کچھ کرنا ہو وہ ان مشکلات کو خاطر میں نہیں لاتے جس کی مثال ہے پشاور چیمبر آف کامرس کی چیئرپرسن ہیںفطرت الیاس بلور جن کا تعلق ایک سیاسی خاندان سے ہے ان کے شوہر الیاس بلور سینیٹر ہیں ناصرف انہوں نے خود کو بااختیار بنایا بلکہ دیگر خواتین کو بھی بااختیار بنایا معاشی طور پر بھی مستحکم بنانے کے لئے بہت سارا کام کیا اوراس کے لئے انہوں نے خواتین کو مختلف ہنر سکھانے کا بھی اہتمام کیا ۔ اس موقع پر نمائندہ جیو نیوز نازیہ صبوحی سے گفتگو کرتے ہوئے فطر ت الیاس بلور کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ نیک کام کرنے کی ٹھانی اور میرے شوہر نے جب ویمن چیمبر بنایا تو اس کے پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کا میں نے ارادہ کیا ،میں چاہتی تھی کہ غریب خواتین کی زندگی بنائی جائے اور میرا موٹیو بھی یہی تھا ، مردو ں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی خواتین کو اس کی اجازت دیں کہ وہ تھوڑا وہ کمائیںاور تھوڑا آپ کمائیں،ہمارا چیمبر صرف خواتین کے لئے ہیں مردوں کا داخلہ ممنوع ہے ، خواتین سے کہتی ہوں کہ آئیں وہاں ان کو کچھ ناں کچھ سیکھنے کو ملے گاہمارے خواتین چیزیں بناتی ہیں ہم چاہتے ہیں کہ وہ چیزیں اتنی اچھی بنیں کہ انٹرنیشنل لیول پر آئیں اس کے لئے ہم ان کے آئٹم کو اپ گریڈ کرتے ہیں ۔ہم اب زیادہ تر توجہ یونیورسٹیز پر دے رہے ہیں جو ینگ لڑکیاں ہیں ان کو ٹرینڈ کررہے ہیں ان میں سے اکثر آن لائن بزنس کررہی ہیں پروگریسیو پاکستان میں ایک اور باہمت نام ماریہ طور پکئی کا سامنے آیا جس نے ایک بہادر پاکستانی لڑکی ہونے کا ثبوت دیا اور تمام روایات کو توڑتے ہوئے اپنے خوابوں کو تعبیر دی ہے اور ناصرف ملک بلکہ عالمی سطح پر بھی اسکواش میں پاکستان کا نام روشن کیا ۔ عبداللہ سلطان ماریہ کے حوالے سے بتایا کہ ماریہ جنوبی وزیرستان میں پیدا ہوئی ، اس کے اندر آگے بڑھنے کی لگن تھی او روہ شروع سے اپنے طو رپر ہی کوششیں کرتی رہی اس نے لڑکوں کا لباس زیب تن کیا او ران کی طرح میدان میں بھی کھیلتی نظر آئیں ۔پروگرام میں دونوں میزبانوں سے گفتگو کرتے ہوئے ماریہ پکئی کا کہنا تھا کہ میں نے لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے ساتھ زندگی گزاری ہے ، مجھے یہاں کے ماحول اور پریشانی کا بھی اندازہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل ہمارے ملک کے لئے اہم ہے کیونکہ اسپورٹس کی وجہ سے ہی ہمارے ملک میں مثبت تبدیلی نظر آئے گی اور میں سمجھتی ہوں کہ اس طرح سے ہم دہشت گردی اور فرقہ واریت کا خاتمہ کرسکتے ہیں ۔ ماریہ کا کہنا تھا کہ میں شکست کھانے والوں میں سے نہیں ہوں اور یہاں وہی کھلاڑی چیمپئن بن سکتا ہے جو ہار نہیں مانتا ۔ میں کہتی ہوں کہ لڑکیوں کو ہار نہیں ماننی چاہئے ، میں نے کبھی خود کو کم نہیں سمجھا مردوں سے ۔ میری ٹریننگ انتہائی سخت ہے ، میرا جو بھی وژن ہے وہ پاکستان کے لئے ہے اور میں اس پر سخت سے عمل پیرا ہوں اور اس کو پورا کروں گی اور انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ الحمد للہ پاکستان کو بھی اوپر لے کر آئیں گی ۔ لاڑکانہ میں ترقیاتی کاموں پر 23 ارب روپے لگ گئے ، کہاں ، کب لگے عوام اور عدالت دونوں حیران ،لاڑکانہ کرپشن کیس میں نت نئی کہانیاں سامنے آنے لگیں ۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ہما امیر شاہ کا کہنا تھا کہ 8 سالوں میں سندھ حکومت نے 23 ارب روپے کہاں لگائے کیو نکہ شہر دیکھ کر تو لگتا ہی نہیں ہے کہ یہاں پر 23 روپے بھی خرچ کئے گئے ہوں اور اب حال یہ ہے کہ بھٹو کا شہر لاڑکانہ مبینہ کرپشن کے ہاتھوں بربادی اور تباہی کی تصویر پیش کررہا ہے ۔پروگرام میں عبداللہ سلطان نے میگ میگزین سامنے رکھتے ہوئے اس کے ٹائٹل پر موجود جیو نیوز کی معروف اینکر رابعہ انعم کی تصویر سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ یہ رابعہ انعم کا نیا انداز ہے ،اورناظرین جو بھی رابعہ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں وہ میگ کے میگزین میں موجود ہے ۔
تازہ ترین