سیالکوٹ(نما ئندہ جنگ)سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر خرید نے والے دو نوں ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر دیا گیا۔ تھانہ موترہ کے علاقہ آڈھاسے محکمہ صحت کے ملازم الیاس سے سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر خرید نے والے دو نوں ملزمان علی رضا اوررشید کو علاقہ مجسٹریٹ محمد وسیم انجم کے سامنے پیش کر دیا گیا اس سلسلہ میں رابط پر تھانہ اہلکار ذوالفقار نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے جبکہ محکمہ صحت کے ملازم الیا س کے حوالے سے سی او ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر جاوید وڑائچ نے بتایا کہ صوبائی وزیر ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کی ہدایات پر ملازم کو فوری طور پر معطل کردیا گیا اوراس کے خلاف پیڈ ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل اس معاملے کی خود نگرانی کررہے ہیں تاکہ سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت کو نامکمن بنایا جائے۔