کراچی ( اسپٹاف رپورٹر) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے خازن اولمپئین ریفری جج سید علی اکبر شاہ قادری نے کہا ہے کہ سیف گیمز انڈیا کے لئے پاکستان کی تین رکنی وومن باکسنگ ٹیم کا اعلان فراڈ ہے۔ ٹیم میں غیر معروف ناتجربہ کار اور باکسنگ سے ناواقف تین خواتین کا اعلان کیا ہے۔ نام نہاد سیکریٹری جنرل پاکستان باکسنگ فیڈریشن اقبال حسین باکسنگ کی ابجد سے بھی واقف نہیں، گذشتہ عالمی مقابلوں کی طرح اس بار بھی نااہل اور غیر مستحق باکسروں کو جوائے ٹرپ کراکے صرف اپنی مینیجر شپ کو برقرا رکھنا چاہتے ہیں۔