• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور‘ کمرشل پلازوں ٹاؤنز کاریکارڈ ضلع کونسل کومنتقل کرنے کیلئے لیٹر جاری

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نئے لوکل گورنمنٹ سسٹم کانفاذ، چیئر مین ڈسٹرکٹ کونسل نے تمام ضلع کی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کمیٹیوں میں موجود کمرشل پلازوں، رہائشگاہوں، ٹاؤنز کاریکارڈ ضلع کومنتقل کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کولیٹر جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئر مین ضلع کونسل بہاولپورکی جانب سے ڈپٹی کمشنر کوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ نئے لوکل گورنمنٹ کانفاذ ہونے کے بعد ضلع کونسل 2جنوری 2017ء سے فعال ہوچکی ہے۔سابقہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن پہلے سسٹم میں کمرشل بلڈنگوں،ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور رہائش گاہوں کے نقشہ جات کی منظوری اورفیس وصولی کا اختیار رکھتی تھیں لیکن اب نئے لوکل سسٹم کے تحت یہ اختیار ڈسٹرکٹ کونسل کے پاس آچکاہے لہٰذا متعلقہ تمام میونسپل کمیٹیز کی اتھارٹیز کوہدایت کی جائیں کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں کے حوالے سے تمام کمرشل بلڈنگز، ہاؤسنگ سوسائٹیز اور گھروں کے نقشہ جات کی فائلیں ڈسٹرکٹ کونسل کے حوالے کرے۔
تازہ ترین