• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعوت اسلامی کے وفد کی دبئی میں پرویز مشرف سے ملاقات،ملکی ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (خبر نگار) دعوت اسلامی کے وفد نے ہفتہ کو آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف سے دبئی میں ملاقات کی جس میں ملکی ترقی کے لئے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ دعوت اسلامی کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ یوسف سلیم عطاری کی قیادت میں کمیٹی کے اراکین پر مشتمل وفد نے گزشتہ روز دبئی میں جنرل(ر)پرویز مشرف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اے پی ایم ایل کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وفد میں شامل اراکین نے جنرل (ر) پرویز مشرف کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات اور طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا۔ 
تازہ ترین