شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )ڈی سی او ارقم طارق کی نگرانی میں محکمہ صحت ، پولیس اور سپیشل برانچ کے حکام نے سرگودھا روڈ پر کالوکی کے قریب چھاپہ مار کر مردہ جانوروں کی چربی سے جعلی اور مضرصحت گھی ، بناسپتی گھی، مکھن اور کوکنگ آئل تیار کرنیوالی فیکٹری پکڑ لی اور وہاں سے اسکے مالک قاسم اور تین ملازمین کو گرفتار کرلیا پولیس حکام نے بتایا ہے کہ اس فیکٹری میں طویل عرصہ سے چربی میں کیمیکل ملا کر دیسی گھی مکھن اور بناسپتی گھی تیار کرکے اسے مختلف اوزان کے ڈبوں میں پیک کرکے اعلیٰ برانڈ کے لیبلز لگا کر فروخت کیا جاتا تھا اس فیکٹری کو سربمہرکردیا گیا ہے اور لنڈا بازار روڈ سمیت مختلف مقامات پر پانچ ایسی دکانوں کو بھی سربمہر کردیا گیا ہے جہاں پر اس فیکٹری میں تیار ہونیوالی جعلی و مضرصحت مصنوعات فروخت کی جاتی تھیں ، دریں اثناء ایک سرکاری ادارے نے شہر کی 18ایسی دکانوں کی فہرست ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردی ہے جہاں پر کیمیکلز سے تیار ہونیوالا مضر صحت دودھ فروخت ہوتا تھا ۔