گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)شہر اورنواح میں کالے چنے کو زہریلا رنگ کر کے فروخت کیاجانے لگا ،ضلع گوجرانوالہ میں واقع انڈسٹریاں ہے جہاں کالے چنوں کو بھوننے کے بعد خوش نما بنانے کیلئے اس میں فوڈ کلر کی بجائے غیر معیاری اور زہریلا رنگ استعمال کیاجارہا ہے اور پھر اسے مارکیٹوں میں فروخت کیاجارہا ہے جس کے باعث شہری یہ زہریلے رنگ والے چنے کھانے سے مہلک بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب لوگ صرف کھانا ہی کھا سکتے ہیں اس میں زہریلی اشیاء کی ملاوٹ شہریوں کو مدت دینے کے مترادف ہے۔