• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت وبلتستان ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہے، شائستہ خالد

بھمبر ( نامہ نگار)گلگت وبلستان ریاست جموں وکشمیر متنازعہ علاقہ اور ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہے، متنازعہ علاقہ کو پاکستان کا صوبہ بنانے سے تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بے ضمیر اور وظیفہ خور سیاستدان اپنے آقائوں کے اشاروں پر ناچتے ہوئے دھرتی ماں کا سودا کرنے میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ (شاہین) شعبہ خواتین کی مرکزی سنیئر وائس چیئرمین محترمہ شائستہ خالد نے کیا انہوں نے کہا کہ حالات اور وقت کا تقاضا ہے کہ آزادی پسند جماعتیں بغیر وقت ضیائع کیے اگھٹے ہو کر بھرپور طاقت کا مظاہر ہ کریں، انہوں نے کاہ کہ حق خودارادیت کشمیریوں کا بنیادی انسانی حق ہے پاکستان اور ہندوستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیں، کشمیر ی قوم خود فیصلہ کرے گی کہ اس نے خودمختار رکھنا ہے یا ا لحاق کرنا ہے رائے شماری کے ذریعہ کشمیر ی قوم جو بھی فیصلہ کرے گی سب اس کو تسلیم کریں گے انہوں نے کہا کہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے والے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے بے ضمیر اور وظیفہ خور سیاستدانوں کا بھیانک انجام بہت قریب ہے کشمیر ی قوم میر جعفر اور میر صادق کا کردا ر ادا کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، کشمیری قوم نے لاکھوں شہداء کی قربانیاں اور طویل جدوجہد کسی صوبے یا الحاق کیلئے نہیں کی بلکہ ریاست جموں وکشمیر کی وحدت کو بحال کرنے اور ایک آزاد خودمختار ملک کو قیام کیلئے ہے۔
تازہ ترین