پشاور(سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے ارکان کے مابین جھگڑے سے متعلق پارلیمانی لیڈر سے رپورٹ طلب کرلی ہے، گزشتہ ہفتہ صوبائی اسمبلی اجلاس کے دوران ضلع دیر سے تعلق رکھنے والے جماعت اسلامی کے ایم پی اے محمد علی خان اور پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی ثنااللہ کے مابین کورم کی نشاندہی کے معاملہ پر تکرار کے بعد بات گالم گلوچ اور پھر ایک دوسرے پر حملہ تک پہنچ گئی تھی اگرچہ واقعہ کے اگلے ہی روز ایم پی ایز ہاسٹل میں دونوں ارکان اسمبلی کے مابین صلح ہوگئی ہے تاہم جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے واقعہ پر انتہائی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان سے رپورٹ طلب کی ہے۔