• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلاڈوک میں تمام کمیونٹیز کا انٹر کلب باکسنگ ٹورنامنٹ 5فروری کو ہو گا

اولڈہم( تنویر کھٹانہ) برطانیہ اور بالخصوص اولڈہم میں تھائی باکسنگ تیزی سے مقبول ہو رہا ہے جس کی بنیادی وجہ محنتی تجربہ کار انسٹرکٹرز اور معیاری کلبز کی موجودگی ہے۔ اولڈہم میں موجود تاز تھائی باکسنگ کلب پچھلے پانچ سال سے نوجوانوں اور بچوں کو باکسنگ کے داؤ پیچ سکھا رہا ہے۔5فروری 2015 کو اولڈہم میں ایک نئ تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے جب اولڈہم کے نواحی علاقے گلاڈوک میں تمام کمیونٹیز کا انٹر کلب باکسنگ ٹورنامنٹ منعقد ہو گا۔ اولڈہم میں 2001میں ہونے والے نسلی منافرت کے مظاہروں کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب اتنی بڑی تعدا میں سفید فام اور دیگر کمیونٹیز سے لوگ اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے گلاڈوک آئینگے۔ ڈپٹی لارڈ مئیر کونسلر شاداب قمر نے اس ٹورنامنٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ غلط فہمیاں دور کرنے اور فاصلے مٹانے کے لیے یہ مقابلے اہم کردار ادا کریں گے۔انسٹرکٹر تنویر طارق کا کہنا تھا کہ نارتھ ویسٹ میں وہ واحد ایشیائی تھائی باکسنگ انسٹرکٹر ہیں اور ان کے کلب میں اور اس ٹورنامنٹ میں ہر خاص و عام کو دعوت ہے ان کا پیغام محبت ہے، مزید انسٹرکٹرز کو بھی آگے آنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ دفاعی صلاحیات کو بچوں میں اجاگر کرنا بہت ضروری ہے آئےدن بلی انگ کے واقعات اور ہیپی سلیپنگ جیسے واقعات کے سدباب کے لیےدفاعی تربیت کی اہمیت اور افادیت بہت بڑھ گئی ہے۔ اس ٹورنامنٹ سے نہ صرف بچوں میں اس کھیل سے مزید دلچسپی بڑھے گی بلکہ یہ آئندہ انسٹرکٹرز کے لیےبھی سنگ میل ثابت ہوگا۔ انٹر کلب مقابلوں میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو اعزازی شیلڈز دی جائیں گے اور یہ مقابلے پاکستانی کمیونٹی سینٹر میں صبح گیارہ سے رات گئے تک جاری رہیں گے۔
تازہ ترین