گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گھر میں گھس کر بھابھی اور بھتیجی کو مبینہ طور پر تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنانے والے دیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،رجادہ گاؤں کی رخسانہ بی بی نے دیور کے خلاف موقف اختیار کیا کہ اس کے دیور منیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں گھس کرر اسے اور اس کی جواں بیٹی کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں زیادتی کر کے کمرے میں بند کر دیا پولیس نے رخسانہ بی بی کی مدعیت میں اس کے دیور کیخلاف تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔