سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے جماعت پنجم اور ہشتم کے سالانہ امتحان کی مانٹیرنگ کے لئے ٹیم تشکیل دے دی۔ صوبہ بھر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع سیالکوٹ میں بھی 2فروری سے شروع ہونے والے جماعت پنجم اور ہشتم کے سالانہ امتحان کی مانٹیرنگ کے لئے10رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جسکے متعلق ڈسٹرکٹ اتھارٹی ایجوکیشن کو احکامات بھی جاری کردئیے ہیں۔ کمیٹی دوران امتحان جوابی کاپیوں کی جانچ پڑتال، اساتذہ کی حاضری چیک کرنے کے ساتھ امتحانات کے انتظامات کی رپورٹ پر چہ کے ختم ہونے کے آدھا گھنٹہ تک صوبائی حکام کو پہنچانے کی پابند ہو گی۔