سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) بھارت کی آبی جارجیت کی وجہ سے دریائے چناب میں اتوار کی رات 7بجے کے بعد بھی پانی کی آمد11،484 کیوسک رہی جبکہ دریا سے پانی کااخراج بھی 11،484 کیوسک رہا۔ دریں اثنا مرالہ بیراج کے مقام پر جموں توی میں4،085، مناواں توی میں934جبکہ چناب میں 6،465 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا۔ دریں انثا شہر سے گزرنے والے نالہ بھیڈ، نالہ ایک میں گندے پانی کےبہاو معمول کے مطابق رہا۔