• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ،وفاقی وزیر دفاع کا کھلی کچہری کا انعقاد

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر دفاع ، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے اتوار کے دن مسلم لیگ ہاوس پیرس روڈ سیالکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور نے شہریوں کی جانب سے مختلف محکموں کے متعلق شکایات کی سماعت کی اور ان کے حل کیلئے موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے حکام کو ہدایات جاری کیں۔ وفاقی وزیر نے سرکاری محکموں کے مقامی حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنے فرائض منصبی جانفشانی اور ایمانداری سے انجام دیں اور اس سلسلہ میں ہرگز غفلت کا مظاہرہ نہ کریں اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات، خواجہ عرفان حمید، شاہدہ بٹ اور اراکین اسمبلی کے علاوہ بلدیاتی نمائندگان بھی موجود تھے۔
تازہ ترین