سیالکوٹ،اگوکی(نمائندہ جنگ،نامہ نگار)12سا لہ طلبہ تانیہ مریم کو قتل کیا گیا ہے جبکہ پولیس تھانہ سمبڑیال اس معاملے کو خودکشی کا رنگ دے رہی ہے جیزز اینڈ میری کانوینٹ سکول توپ خانہ سیالکوٹ کینٹ میں بچی کو اس کا بھائی صبح چھوڑ کر آیا تھا اور اس کی لاش سمبڑیال کے قریب نہراپر چناب سے برآمد ہوئی ۔ ان خیالات کا اظہار تانیہ مریم کے والد ندیم گل،بھائی جانسن گل نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔انہوں نے کہا کہ اگر پولیس فرائض کا صیحح استعمال کرے کوتوقاتلوں تک پہنچنا مشکل نہ تھا آج آٹھ دن گزرجانے کے باوجود تا حال نہ کوئی مقدمہ درج کیا گیا اور نہ ہی کوئی پیش رفت ہوسکی ہے۔انہوں نے وزیرعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف آئی جی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ان کی بیٹی کے قاتلوں کو جلدازجلد گرفتار کیا جائے ۔