• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا‘ ایس ایچ او سمیت 5 اہلکاروں کے خلا ف مقدمہ

سرگودھا(نامہ نگار) سیشن عدالت سے ضمانت کے با و جو د ملز م کو گرفتار کر نے پر ایس ایچ او سمیت پا نچ اہلکاروں کے خلا ف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ فراڈ اور دھو کہ دہی کے ایک مقدمہ میں نا مز د ملز م زاہد حسین نے مقامی سیشن عدالت سے عبوری ضمانت کروائی لیکن تھا نہ ساجد شہید کے ایس ایچ او محمد رمضا ن، اسسٹنٹ سب انسپکٹر مقصو د احمد نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر زاہد حسین کو اٹھا لیا اور حبس بیجا میں رکھا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا محمد عا ر ف خا ن نیا ز ی نے پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلا ف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جس پر پولیس نے ایس ایچ او سمیت پا نچ ملز مان کے خلا ف مقدمہ در ج کرلیا۔
تازہ ترین