کوئٹہ(سٹی ڈیسک)انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی صدررحیم آغا سرپرست اعلیٰ حاجی عاشق اچکزئی ملک محئی الدین لہڑی حاجی نصرالدین کاکڑ حاجی موسیٰ خان ترین غلام مہدی ہزارہ حاجی فاروق شاہوانی افتخار حسین ہزارہ محمد حسین ہزارہ حیدر آغا حافظ لیاقت علی ملک اکرم بنگلزئی منظور مری جے رام داس حاجی عبدالرحمن بگٹی حاجی قیوم لہڑی حاجی ایوب بدرالدین حاجی بشیر کاکڑ حاجی رشید خوجگ اور سردار کریم خوجگ نے بیان میں گزشتہ روز سبی میں تاجر کو لوٹنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سبی شہر میں تاجروں کو لوٹنے اور دکانوں میں ڈکیتیوں کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں تاجروں کی جان ومال محفوظ نہیں جبکہ نام نہاد تاجر ٹولہ نے سیاست چمکانے کی خاطر تاجروں کو ہڑتال کی صورت میں مزید نقصان پہنچانے کے درپے ہیں انجمن تاجران بلوچستان سبی شہر میں شٹرڈائون ہڑتال سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے تاجروں کو ہدایت جاری کردی ہے کہ وہ اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھیں ڈکیتی کے خلاف اپنا لائحہ عمل تشکیل دے چکے ہیں آئی جی بلوچستان اور وزیراعلیٰ سے الگ الگ ملاقاتیں کرکے معاملات کا جائزہ لینگے۔