سکھر(بیورو رپورٹ ) سکھر بیراج روڈ پر کمشنر سکھر کی گاڑی کی زد میں آکر چار سالہ بچہ طاہر شیخ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طو ر پر نجی اسپتال لے جایا گیا۔زخمی بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ جو کراچی میں موجود ہیں انہوں نے فوری طو رپر گاڑی سے زخمی ہونے والے بچے کا نوٹس لیا اور بچے کا علاج ذاتی طور پر نجی اسپتال سے کرانے اور گاڑی کو پولیس اسٹیشن کے سپرد کرادیا ۔