عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں پندرہ، بیس دن کے اندر اندر فیصلہ آجائے گا، سپریم کورٹ انصاف پر مبنی تاریخی فیصلہ دے گی۔
میڈیاسے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جیسےجیسے پاناما کیس آگےجارہاہے شریف فیملی اپنےبیانات کوبدل رہی ہے، یہ جو مرضی کرلیں جھوٹ ان کے گلے پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ اخبارات سے پتا چلا ہے کہ کوئی نیا خط آرہا ہے، ایک جھوٹ کو چھپانے کےلیے کئی جھوٹ بولے جارہے ہیں۔