• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق

Gujrawala 5 Killed Due To Roof Collapse
گوجرانولہ کے قریب گوندلا نوالہ گاؤں میں مکان کی چھت گرنے سے 5افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

گزشتہ دنوں ہونے والی بارش سے خستہ حال چھت موت کا بہانہ بن گئی،چھت گرنے سے باپ اور چار بچے جاں بحق اور ماں زخمی ہوگئی ۔

حادثہ کے وقت گھر کے سب افراد سو رہے تھے کہ اچانک چھت گرگئی۔ جاں بحق ہونے والے بچوں میں تین سالہ مدیحہ ، پانچ سالہ ساحر، سات سالہ فہد اور نو سالہ احد شامل ہیں ۔ ماں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین