ڈیرہ غازی خان (نمائندہ جنگ) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے چوک قریشی ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ،لودھراں اور گوجرہ ٹرین حادثات اور پارا چنار کی سبزی منڈی میں دھماکہ کی وجہ سے بڑی تعداد میں معصوم بچوں اور لوگوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کی نااہلی ہے چیف جسٹس آف پاکستان از خود نوٹس لے کر تمام حادثات کی تحقیقات کرائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دبئی سے ڈیرہ غازی خان کے ضلعی جنرل سیکرٹری شیر جہان ہوتانی سے ٹیلیفونک گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے ضلعی جنرل سیکرٹری کو ہدایت کی کہ وہ اپنی جماعت کو مزید فعال کریں ۔