سکھر(بیورو رپورٹ)کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ 11جنوری کو اپنے آفس کے کمیٹی روم میں سکھر شہر کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سکھر، چیف انجنیئر پراونشل ہائی وے، بلڈنگ، ورکس اینڈ سروسز، پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ، ایم ڈی نساسک، ڈی ایس ریلویز، ریجنل منیجر ایس ایس جی ایل، سی ای او سیپکو سکھر اور میونسپل کمشنر سکھر سمیت تمام متعلقہ افسران شرکت کریں گے جنہیں پانچ برس کے دوراں ترقیاتی کاموں (مکمل یا زیر تعمیر) کی تفصیلات اجلاس میں ساتھ لے کر آنے کی ہدایت دی گئی ہے۔