گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) لاکھوں کی تعداد میں آبادی کیلئے شہر میں صرف دو نادرا دفاتر ہونے سے شہریوں کیلئے مشکلات پیدا ہو گئیں تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ شہر بھر کیلئے صرف دو نادرا کے دفاتر ہیں جو نگار پھاٹک اور ایک پرانا بلدیہ کا دفتر ہے جبکہ ایک ایگزیکٹو دفتر ہے جس کے باعث شہری صبح 6بجے ان دفاتر کے کھلنے سے دو گھنٹے پہلے جاکر دفتر کے باہر قطاروں میں لگ جاتے ہیں اور شام ہونے تک اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں۔