سرگودھا(نامہ نگار)خوشاب پولیس کی طر ف سے مقامی سینئر وکیل ملک ذیشا ن احمد اعوان کے ساتھ بدسلوکی اور انہیں گرفتار کر نے کے خلا ف دسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن سرگودھا کی اپیل پر سوموار کے روز وکلا ء نے ہڑ تا ل کی اور عدالتو ں کا بائیکاٹ کیا ۔ ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن نے مطالبہ کیا کہ سینئر وکیل کے سا تھ بدسلوکی کر نے کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جا ئے۔