• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، ٹرک کی رکشہ سے ٹکر ،ایک شخص جاں بحق،3 زخمی

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )ٹرک کی رکشہ سے ٹکر ،ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔شرقپور روڈ پر دھول سٹاپ کے قریب ہلکی بارش کی وجہ سے ہونیوالی پھسلن کے باعث ایک ٹرک بے قابو ہو کر رکشہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں رکشہ سوار نوجوان افتخار احمد جاں بحق اور تین افراد مشتاق احمد، ذوالفقار احمد اور لیاقت علی شدید زخمی ہوگئے۔
تازہ ترین