سیالکوٹ(نمائندہ جنگ )سٹریٹ کرائمرکے مقدمات کے اندراج کی شرح کم ہونے کی وجوہات جاننے کے لئے ریسکیو سے شہریوں کی حادثات کے بارے میں کی گئی کالز کا ریکارڈ طلب کرنے کا فیصلہ۔پولیس ذرائع کے مطابق ضلع سیالکوٹ کے 27 تھانوں میں سٹریٹ کرائمرکے مقدمات کے اندراج کی شرح کم ہونے کی وجوہات جاننے کے لئے ریسکیو سے شہریوں کی گاڑی چھننے ، سرقہ بالجر، نقب زنی ، سرقہ عام ، لڑائی جھگڑے سمیت دیگر حادثات کے بارے میں کی گئی کالز کا ریکارڈ طلب کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔