کریم کیب سروس کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔
سندھ ہائی کورٹ کے دورکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار احسن پوری کا کہنا ہےکہ کریم کیب سروس رجسٹریشن کے بغیر کمرشل بنیادوں پر چلائی جارہی ہے، پرائیویٹ کار کو کمرشل بنیادوں پر نہیں چلایا جاسکتا ، کریم کیب سروس نے موٹر وہیکل آرڈیننس کی خلاف ورزی کی ہے۔
عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔