• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری لاسکتے ہیں،رانا عابد

ٹوکیو(عرفان صدیقی ،نمائندہ جنگ)جاپان کی معروف کاروباری تنظیم پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے کہا ہے کہ اگر حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو گوادر میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے تو دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرسکتے ہیں تاہم گوادر میں صرف ایک ہی ملک کے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کا موقع فراہم کیا جارہا ہے جو طویل مدتی طور پر پاکستان کے مفاد میں شاید نہ ہو ، یہ بات رانا عابد حسین نے پاک جاپان بزنس کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اجلاس میں پاکستانی و جاپانی کاروباری اداروں کے سربراہان نے شرکت کی ، رانا عابد حسین نے کہا کہ گوادر میں بہت سے شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کے مواقع ہیں خاص طور پر علاقائی تجارت کے لیے گوادر بہت بڑی منڈی ثابت ہوسکتی ہے جس کے لئے حکومت کو چاہیے کہ گوادر میں  زیادہ سے زیادہ دبئی کی طرز کے ری ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قائم کیے جائیں تاکہ دنیا بھر سے اشیاء گوادر میں لائیں جاسکیں اور انھیں علاقائی ممالک میں گوادر سے برآمد کیا جاسکے جس کے لیے حکومت پاکستان کو بھی بھاری آمدنی حاصل ہوسکےگی جبکہ گوادر کو بھی ترقی کے مواقع میسر آئیں گے ، رانا عابد حسین نےکہا کہ وہ عنقریب ایک بڑے جاپانی وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے تاکہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ جاپانی سرمایہ کاری لائی جاسکے ۔
تازہ ترین