• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان :رجسٹرڈ کمپنیوں کو باضابطہ بنانےکیلئے سی آر ایس کا آغاز

اسلام آباد (اے پی پی) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے گلگت بلتستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کو باضابطہ بنانے کےلئے کمپنیز ریگولرائزیشن اسکیم (سی آر ایس) کا آغاز کر دیا۔ اسکیم کے تحت کمپنیاں اپنے زائد المیعاد گوشوارے معمول کی فیس ادا کرکے جمع کرا سکتی ہیں جیسا کہ کمپنیز آرڈیننس 1984ءکے چھٹے جدول میں درج ہے۔ ایس ای سی پی کے مطابق اس اسکیم کا مقصد گلگت بلتستان میں رجسٹر ہوئی کمپنیوں کو باقاعدگی سے اپنے دستوری گوشوارے جمع کرانے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ گلگت بلتستان میں رجسٹر ہوئی تمام کمپنیوں کو ان کے ذاتی مفاد میں یہ ہدایات کی جاتی ہے کہ وہ معمول کی فیس کی ادائیگی سے اپنے زائد المیعاد گوشوارے/سالانہ اکاؤنٹس جمع کرا کر اپنے دستوری ریکارڈ باضابطہ بنانے کے اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ اس سکیم کا اطلاق تمام کمپنیوں پر ہوگا اور یہ یکم فروری 2017ءسے 30 اپریل 2017ءتک تین ماہ کے عرصہ کےلئے کارگر رہے گی۔ اس اسکیم کی بندش کے بعد عدم تعمیل کی مرتکب کمپنیوں کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا۔
تازہ ترین