اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جو قومی اسمبلی کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں نے کمیٹی کا اجلاس آج بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں بلا لیا ہے۔ اجلاس میں دیگر امور کے علاوہ پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پروگراموں کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔