• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما کیس:حکمراں خاندان نہیں چاہتا عدالت کسی نتیجے پر پہنچے،سراج الحق

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکمراں خاندان نہیں چاہتا کہ عدالت کسی نتیجے پر پہنچے ، حکومتی رویہ نے ثابت کیا ہے کہ وہ عدالت کو گمراہ اور اس کا وقت ضائع کرنا چاہتی ہے ۔پاناما لیکس حکومت اور عوام کی نہیں کرپشن اور عوام کی لڑائی ہے ۔اس میں مدعی پاکستانی عوام اور ملزم حکمران خاندان ہے ۔حیرت کی بات ہے کہ درجن بھر وزراءایک خاندان کے دفاع میں لگے ہوئے ہیں اور سرکاری وسائل ایک خاندان کو بچانے کیلئے پھونکے جارہے ہیں۔ پاناما کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پاکستا ن کے پاس ایک اسٹیل ملز تھی جو مسلسل خسارے میں رہی  حکمران خاندان کی ایک اسٹیل مل نے اتنا منافع کمایا ہے کہ درجنوں فیکٹریاں اور دبئی لندن اور معلوم نہیں کس کس ملک میں اثاثے بن گئے۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ ایک فرد کے ذاتی مقدمہ پر سرکاری وسائل خرچ کرنا بدیانتی نہیں ہے ۔
تازہ ترین