اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) آئیسکو ریجن سے مزید121بجلی چوروں کورنگے ہاتھوں پکڑ لیاگیا ۔ آئیسکو کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد سرکل سے 15،راولپنڈی سرکل سے 65، اٹک سر کل سے12 ،جہلم سر کل سے28 جبکہ چکوال سر کل سے ایک بجلی چور کو پکڑا گیا۔ پکڑے جانے والے بجلی چور مین لائن سے ڈائریکٹ(کنڈا سسٹم )اور میٹر ٹمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث تھا ۔