• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا، درجہ چہارم کی بھرتیاں میرٹ پر کرنے کی ہدایت

سرگودھا ( نمائندہ جنگ)ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے تمام ضلعی محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ درجہ چہارم کی بھرتی کیلئے حکومت کی میرٹ پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں او راس میں شفافیت کوہر قیمت پر مقدم رکھیں تاکہ کسی امیدوار او رمستحق کی حق تلفی نہ ہو۔ اپنے دفترمیں مختلف محکموں میں کلاس فور کی ریکروٹمنٹ کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے انہوں نے افسران کو قواعد وضوابط پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ڈی ایم او فاروق حیدر عزیز ‘ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن رانا اظہر علی و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔
تازہ ترین