سرگودھا ( نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی ہےکہ سائلین کےلئے دوگھنٹے میں ڈومیسائل کا حصول یقینی بنایا جائے ۔ ڈومیسائل کی تیاری میں کسی تحصیلدار اور پٹواری کی تصدیق کی کوئی ضرورت نہیں ۔ڈومیسائل کے نظام کو نادرا سسٹم کے ساتھ منسلک کردیا گیاہے اور ڈومیسائل کے حصول میں بے جا پابندیوں اور مشکلات کا ازالہ کر کے اسے سہل بنا دیا گیاہے ۔