سرگودھا ( نمائندہ جنگ)ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ناصر محمود چیمہ نےدارالفلاح میں مقیم خواتین میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو دوسروں کی بے لوث خدمت کرتے ہیں ۔ ایسے افراد اور اداروں کی سرپرستی ہم سب کا دینی فریضہ ہے ۔ محکمہ سوشل ویلفیئر نے خواتین کو باروزگار بنانے کیلئے کئی پروگرامز شروع کر رکھے ہیں۔