سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) تھانہ کینٹ کے علاقہ خواجہ صفدر روڈ پر ٹریفک پولیس نے غیر محتاط انداز میں ٹرک چلانے والے ڈرائیور آصف کو روکا تو اسکے ساتھی عبدالسلام نے خود کوحساس ادارے کا اہلکار ظاہر کیا، جس پر پولیس نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔