• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ ، قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو سزائے موت ،4 بری

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنادی۔ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج اورنگ زیب نے قتل کے ایک مقدمہ میں ملوث ملزم عاطف کو سزائے موت اور10لاکھ روپے متوفی کے ورثا کو ادا کرنے کا حکم سنایا۔ ملزم عاطف کو سات سال بامشقت کی قید اور10ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔ شریک ملزمان مزمل، عقیل، مقبول اور محمود کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم نے تھانہ کوٹلی سید امیر کے گاؤں راول میں 2014میں خاندانی تنازعہ پر محمد بلال طاہر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
تازہ ترین