ملتان کےبہاولپورروڈ پر شدید دھند کے باعث دو گاڑیاں آپس میںٹکر ا گئیں۔ حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔
جنوبی پنجاب کے اکثر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔شہراورگردونواح میں دھند کے باعث حدنگاہ کم ہو گئی ۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شدید دھند میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں حادثات دیکھنے میں آئے۔
لودھراں میں بھی مسافرویگن اورٹریلرکی ٹکر سے 2افراد جاں بحق اور4زخمی ہوگئے۔