مردان ( نمائندہ جنگ ) محکمہ داخلہ خیبرپختون خوا نے مردان کی ہائی سیکورٹی جیل کو سنٹرل جیل کا درجہ دے دیا ہے۔ صوبائی حکومت نے مردان کی نئی جیل کو ہائی سیکورٹی میں تبدیل کرنے کے اشارے دیئے تھے اور گذشتہ ماہ اور لگ بھگ دوماہ قبل اس حوالے سے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو سمری ارسال کی گئی تھی اس اقدام پر شہریوں نے شدید غم وغصے اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کے خلاف مظاہرے کئے تھے بعدازاں ضلعی حکومت مردان نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو شہریوں کے تحفظات سے اگاہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ناظم حمایت اللہ مایار نے سیکرٹری ہوم کو خط ارسال کیا گذشتہ روز صوبائی حکومت کے احکامات کے بعد محکمہ داخلہ نے ہائی سیکورٹی جیل کی بجائے اسے سنٹرل جیل مردان کا درجہ دے دیا۔