• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر ’خان‘ کے چرچے ، شیخ رشید بھی حیران

کراچی (محمد ناصر) سوشل میڈیا پر بس ”خان“ کے چرچے ہیں، تیسرا پرومو بھی انٹرنیٹ پر آتے ہی چھا گیا ، جاندار ڈائیلاگز نے دیکھنے والوں کو دیوانہ بنادیا۔ ”خان کمزور کی ضرورت ہے اور طاقتور کی مجبوری“ یہ پاکستانی ڈرامے کا ایک اور جاندار ڈائیلاگ ہے جس نے دیکھنے والوں کو ایک بار پھر سے حیران کردیا ہے۔ ”خان“ کے پر کشش جملوں سے نا صرف اداکار بلکہ سیاستدان بھی بہت متاثر ہیں۔ اس ڈرامے پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں سیاسی بندہ ہوں اس لئے ڈراموں پر بات نہیں کرسکتا۔ ہاں اگر ”خان“ عمران خان نہ نکلا تو پھر گڑ بڑ ہوجائے گی۔ اگر خان کوئی ٹیڑھا میڑھا آدمی نکلا تو شیخ صاحب کی سبکی ہوجائے گی۔ ہم تو سیاسی آدمی ہیں اس لئے سیاست پر بات کریں گے۔ ڈرامہ آیا توپھر دیکھ کر ہی ”خان“ کا فیصلہ کریں گے۔ تاہم ”خان“ کون ہے ، چاہتا کیا ہے، اس بات سے جلد پردہ جلد اُٹھنے والا ہے“۔
تازہ ترین