• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اور شیخ رشید گھوڑے پر بیٹھنے کے قابل نہیں،راناثناء اللہ

Rana Sanaullah Talking To Media Outside Sindh Assembly
پنجاب کےوزیرقانون راناثناء اللہ کاکہناہے کہ عمران خان اور شیخ رشید گھوڑے پر بیٹھنے کے قابل نہیں، انہوں نے قوم کے ساڑھے3سال ضائع کیے اور قوم کو مسائل سے دوچار کیا ۔

پنجاب اسمبلی کےباہر میڈیاسے گفتگومیں راناثناءاللہ نےکہا کہ امیرِقطرنےدورہ پاکستان پر آنا تھا،بادشاہ کوگھوڑاتحفےمیں دینےکی تجویز تھی،تحائف کےحوالےسےخط و کتابت بھی ہوئی مگر امیرِقطرکایہ دورہ منسوخ ہوگیا، انہیں کوئی گھوڑا نہیں دیا جارہا، عمران خان اور شیخ رشید قوم کو غلط فہمیوں میں مبتلاکرنے کوشش کررہے ہیں۔

ان کاکہناتھا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح ہے تاہم مسلح جدوجہد پر یقین رکھنےوالوں کو واضح پیغام ہے کہ کسی کو پاکستانی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تازہ ترین