گیبون (اے پی پی) مصر کی ٹیم افریقہ فٹ بال کپ آف نیشنز کے فائنل میں پہنچ گئی، اس فتح کے ساتھ ہی مصر نے نویں بار ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کا گھانا کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا، مصر نے سیمی فائنل میں برکینافاسو کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 4-3 گولز سے شکست دی۔ گیبون میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں مصر نے برکینافاسو کو کانٹے دار مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 4-3 گولز سے شکست دی، مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا تاہم پنالٹی شوٹ آؤٹ پر مصر نے فاسو کو 4-3 گولز سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔