• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی قونصل خانے کے زیراہتمام ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ آخری مرحلے میں داخل

پشاور(کامرس رپورٹر)پشاور میں واقع ایرانی قونصل خانے کے ہال میں جاری اسلامی انقلاب ایران کی 38 ویں سالگر ہ کے موقع پر شروع ہونیوالی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے گزشتہ روز ہونیوالے مقابلوں میں قونصلیٹ آف اسلامک ری پبلک آف ایران کے آفیشل امتیاز علی مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کفایت اللہ خان ‘نیشنل کوچ نوید خان ‘فاروق ‘اعجاز خان اور دیگر شخصیات موجود تھیں‘گرلز ایونٹس میں انٹرنیشنل پلیئر کائنات‘اقراء ‘نمرہ اور سائرہ نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے ‘پہلا رائونڈ ناک آئوٹ اور دوسرا رائونڈ رائون رابن لیگ کے تحت کھیلا گیا ہونیوالے مقابلوں میں سائرہ نے آسیہ کو ایک کے مقابلے میں تین ‘سائرہ نے آمنہ کو ایک کے مقابلے میں تین ‘نمرہ نے آسیہ کو صفر کے مقابلے میں تین ‘نمرہ نے سائرہ کو صفر کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دی جبکہ پول اے کے مقابلوں میں کائنات نے حیاء اور ثمن دونوں کو صفر کے مقابلے میں تین جبکہ اقراء نے ثمن کو صفر کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی‘بوائز ایونٹ میں انٹرنیشنل پلیئرز فہد خواجہ ‘امم خواجہ اور ابصار نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ‘ایرانی قونصل خانے کے زیر اہتمام ، صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن اور سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے تعاون سے جاری ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز ہونیوالے مقابلوں میں فہد خواجہ نے زبیر کو صفر کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دی ‘حسیب نے شایان کو صفر کے مقابلے میں تین جبکہ امم خواجہ نے شرجیل کو صفر کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دی‘چین میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے انٹرنیشنل پلیئر ابصار نے اویس کو سخت مقابلے کے بعد دو کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ‘خصوصی کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں انٹرنیشنل پلیئر‘کوریا میں ہونیوالی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے الطاف نے عبداللہ کو سخت مقابلے کے بعد دو کے مقابلے میں تین گیمز سے ہرا دیا ‘سابق چیمپئن احسان دانش نے الطاف کو دو کے مقابلے میں تین جبکہ ابراہیم نے احسان دانش کو دو کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دے دی سیمی فائنل اور فائنل مقابلے آج منعقد ہوں گے ۔
تازہ ترین