• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ ،پولیس کو ملنے والے سرکاری موبائل پر عوام اور پولیس کا رابطہ ناممکن

گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)پولیس کو ملنے والے سرکاری موبائل پر عوام اور پولیس کا رابطہ ناممکن ہو گیا ، سٹی پولیس آفیسر وقاص نذیر نے پولیس اور عوام کے درمیان مضبوط رابطے کیلئے 30تھانوں کے ایس ایچ اوز کو سرکاری طور پر موبائل سم دے رکھی تھی جس پر ایس ایچ اوز نے سرکاری نمبر کے ذریعے کچھ عرصہ ہی عوام سے رابطہ رکھا مگر اب پولیس افسران کیساتھ سرکاری نمبر پر رابطہ ناممکن ہو کر رہ گیا ،شہریوں نے بتایا کہ سرکاری نمبر پر رابطہ کرتے ہیں مگر پولیس افسران فون نہیں اٹھاتے اکثر فون بند ملتا ہے جسکی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،پولیس ذرائع نے بتایا کہ موبائل فون مسلسل چل رہے ہیں عوام کے ساتھ رابطہ رکھا جاتا ہے ۔
تازہ ترین