اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ سے ازراہ تفنن دریافت کیا کہ وہ جس گھوڑے سے گرے ہیں کہیں وہ”قطری گھوڑا‘تونہیں ؟ ،اپوزیشن لیڈر پارٹی کی خاتون ایم این اے کے اس معصومانہ سوال پر کھلکھلا اٹھے اور کہا نہیں نہیں یہ گھوڑا کسی دوست نے دیا ہے۔یاد رہے کہ چار روزقبل سیدخورشید شاہ آبائی حلقہ میں صالح پٹ کے علاقے میں اپنے فارم ہاو¿س میں گھڑسواری کے بعدگھوڑے سے اترتے ہوئے گر نے سے زخمی ہوگئے۔ مختلف رہنماو¿ں کی طرف سے ان کی عیادت کے لئے ٹیلی فون پر رابطوں کا سلسلہ جاری ہے سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بھی ان کو صحت کے بارے دریافت کرنے کے لئے ٹیلی فون کیے۔عیاد ت کے ساتھ ساتھ سردارایازصادق اورشاہ محمود قریشی نے سیدخورشید شاہ سے گھڑسواری کے شوق کے حوالے سے ہلکی پھلکی گپ شپ بھی کی۔ شازیہ مری نے بھی جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد اپوزیشن لیڈر سائیںسیدخورشید شاہ کو ٹیلی فون کیا ذرائع کے مطابق ازراں تففن شازیہ مری نےشاہ صاحب سے جس گھوڑ ے سے گرے تھے کے بارے میں بھی دریافت کیا اور پوچھ بیٹھیں جس گھوڑے سے گرے وہ قطری تو نہیں تھا سیدخورشید شاہ ہنسے اور بولے نہیں نہیں معلوم ہوا کہ یہ گھوڑا انھیں کسی دوست نے دیا ہے شازیہ مری نے شاہ صاحب کو مشورہ دیا کہ وہ گھوڑے کا صحیح انتخاب کیا کریں۔